Khawab Mein Yaqoot Dekhna – Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Mein Yaqoot Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Mein Yaqoot Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on Astrologyinurdu.

Yaqoot

خواب میں یاقوت دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یاقوت سرخ یا سبز تھا تو دلیل ہے کہ کوئی عورت یاکنیزک نیک و خوب اس کو حاصل ہووے یا اس کے ہاں کوئی لڑکی خوبصورت پیدا ہووے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یاقوت عیب دار تھا تو دلیل ہے کہ وہ کنیزک یا عورت جو کہ وہ رکھتا ہوا اس پر حرام ہو جائے۔

کرمانی رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یاقوت سبز تھا تو دلیل ہے کہ وہ کوئی عور خوب اور اچھی با اصل و بانسب زوجیت میں لائے۔ اور اگر دیکھے کہ یاقوت سبز تھا تو دلیل ہے کہ وہ کوئی عورت پارسا اور نیک سیرت زوجیت میں لائے۔

اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یاقوت زرد تھا تو دلیل ہے کہ وہ عورت بیمار صورت ہووے۔ اور اگر دیکھے کہ یاقوت سفید تھا تو دلیل ہے کہ کوئی عورت کنواری اور زاہدہ اور مصلح و نیکو کار ہووے۔ امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں یاقوت خواب میں چھ وجہوں پر ہوتا ہے: (1) مال  (2) کنیزک (3) علم  (4) بیٹا  (5) مرد نیک (6) لڑکی کنواری۔

ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پاس یہ ابرو صنم بوٹی تھی یا کسی نے اس کو دی تو دلیل یہ ہے کہ وہ کسی مرد کمینہ اور پست قد کی خدمت میں مشغول ہووے اور اس سے زحمت و تکلیف پائے اور اگر دیکھے کہ اس نے بیروج بوٹی کھائی تو دلیل ہے کہ وہ کسی اس صفت کے مرد کے مال میں کچھ کھائے۔ اور دیکھنا بیروج بوٹی کا خواب میں کسی منفعت کا باعث نہیں ہوتا