Aries Horoscope 2021 in Urdu
You are likely to wake up today with a compulsion to clean. This is rather unlike you! If we didn’t know better we’d say that you were pregnant and the nesting instinct is kicking in early. Indulge your domestic desires today. Tomorrow you’re probably going to be in quite a different frame of mind!
برج حمل شخصیت
مثبت پہلو
یہ لوگ سادہ زندگی گزارناپسند کرتے ہیں اور ہمیشہ ہی سچ بولنا اور سننا چاہتے ہیں۔
برج حمل والے افراد عام طورپر ایسے لوگوں کو پسند کرتے ہیں جن کا تعلق شوبز سے ہو۔
حمل افراد ایسی قوت رکھتے ہیں جس کی بدولت انکو معلوم ہوسکتاہے کہ کون سے افراد انکو پسند کررہے ہیں اور کون سے ناپسند۔
خود اعتمادی کا عنصر بہت زیادہ پایا جاتا ہے۔
یہ لوگ نئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے بہت زیادہ خوش ہوتے ہیں۔
ایسے افراد فیصلہ بڑی ہی سوچ سمجھ کے بعد کرتے ہیں اور پھر اس فیصلے پر قائم بھی رہتے ہیں۔
ان میں ہمت اور حوصلہ بہت زیادہ پایا جاتا ہے ،یہ کبھی بھی ہمت نہیں ہارتے ہیں۔
یہ افراد نئی نئی چیزیں سیکھنے کے دلدادہ ہوتے ہیں اور علم و ادب سے بڑی محبت رکھتے ہیں۔
یہ لوگ ترقی پسند واقع ہوئے ہیں اور اپنی زندگی اور معاشرے میں جلد از جلد ترقی ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں۔
ایسے لوگ جو ایک بار کچھ کرنے کا سوچ لیتے ہیں پھر کرکے ہی دم لیتے ہیں۔
ان کی ہمیشہ یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنا کام اپنے ہاتھ سے ہی کریں اور کسی دوسرے کی مدد نہ لیں۔
برج حمل والے افراد کبھی بھی کچھ حاصل کرنے کیلئے درمیان کا راستہ اختیار نہیں کرتے ہیں بلکہ سخت محنتی ہوتے ہیں اور محنت سے جی نہیں چراتے۔
حمل افراد اپنے خاندان کے افراد کے حق میں ہمیشہ بہتر ہی سوچتے ہیں۔
اس برج کے لوگ کسی بھی معاملے میں قربانی دینے سے گریز نہیں کرتے خاص طورپر رومانوی طورپر۔
ایسے لوگ کسی بھی طورپر کچھ بھی کرنے سے گھبراتے نہیں ہیں۔
منفی پہلو
برج حمل والے افراد اکثر شرمیلے واقع ہوئے ہیں اسی وجہ سے یہ اپنا نقطہ نظر بہتر طورپر کسی پر واضح نہیں کرپاتے اور اکثر و بیشتر نقصان بھی اٹھاتے ہیں۔
ایسے لوگ دوسروں کا اختلاف برداشت نہیں کرپاتے اور لڑنے جھگڑنے پر اتر آتے ہیں۔
برج حمل افراد اپنی تیزی کی وجہ سے دوسروں کے ساتھ کام کرکے مطمئن نہیں ہوپاتے۔
حمل والے افراد جلد از جلد اپنی منزل تک پہنچنا چاہتے ہیں اسی وجہ سے اکثر اوقات یہ غلط راستہ بھی اختیار کرلیتے ہیں۔
یہ جلد ہی دوسروں کی باتوں میں آجاتے ہیں جسکی وجہ سے انکو نقصان بھی اٹھانا پڑجاتا ہے خصوصاًحسین لوگوں کی باتوں میں۔
برج حمل کے افراد اکثر خود کو منظم کرتے ہوئے آگے نہیں بڑھتے ہیں۔
برج حمل والے افراد جلد ہی غصے میں آجاتے ہیں جس کی وجہ سے نقصان بھی اٹھاسکتے ہیں۔
حمل والے افراد کسی پر بھی بلا وجہ اعتبار کرلیتے ہیں۔
برج حمل افراد کا تفصیلی جائزہ
انکی قوت کیا ہے: ہمت، عزم ،خو د اعتمادی اور جوش و جذبہ۔
ان افراد کی کمزوری کیا ہے: بے صبرہ پن،کمزور نقطہ نظر، بے خیالی میں آگے بڑھنا۔
نمایاں خوبیاں: ورزشی جسم،جوانوں والا رویہ اور ہمیشہ دوسروں کی رہنمائی کرتے ہوئے آگے بڑھنا۔
بہترین ماحول: جس میں ہمیشہ یہ عمل میں رہیں،نامناسب حالات کا بہادری کے ساتھ مقابلہ کرنے والا ماحول اور اپنے انتخاب میں مکمل آزادی۔
مثبت نقطہ جات: کچھ نیا شروع کرنا چاہتے ہیں،فیصلہ کن قدم اٹھاتے ہیں،طبیعت میں بے ساختگی پائی جاتی ہے، بہادر، چست اور باہمت ہوتے ہیں۔
منفی نقطہ جات: بے صبرے واقع ہوئے ہیں، خود غرض، حسد سے بھرے ہوئے، غرور سے بھرے ہوئے، جھگڑالو۔
پسند: آرام دہ ، ہلکے پھلکے کپڑے پہننا پسند کرتے ہیں،جسمانی خطروں سے نپٹنا چاہتے ہیں اور تنہا کچھ بھی کھیلنا پسند کرتے ہیں۔
ناپسند: سستی و کاہلی ،چیزوں کا ملتوی ہونا ،ایسا کام جس میں اپنا ہنر استعمال نہ کیا جائے۔
صحت: خود کوذہنی دباؤ ،سر درد ،سردی و گرمی، پیٹ کا خراب ہونا ، جسمانی و دماغی تھکن اور چوٹ وغیرہ سے بچا کر رکھنا چاہئے۔
برج حمل افراد کے متعلق کچھ راز
برج حمل والے افراد پیدائشی طورپر لیڈر پیدا ہوئے ہیں وہ جانتے ہیں کہ کس طرح سے تبدیلی لانی ہے۔
برج حمل والے افراد خطروں سے گھبراتے نہیں ہیں بلکہ نڈرہو کر مقابلہ کرتے ہیں۔
برج حمل والے افراد پیش گوئی کرنے میں بڑے ہی صحیح ثابت ہوسکتے ہیں۔
ایسے افراد میں باغیانہ عنصر زیادہ پایا جاتاہے ،یہ کسی کی بھی حکومت خود پر برداشت نہیں کرپاتے ہیں۔
برج حمل والے افراد اپنے اہداف کی جانب ہی متوجہ رہتے ہیں۔
یہ افراد آخر تک وفادار ہی رہتے ہیں۔
اس برج کے افراد اپنے خیالات دوسروں تک پہنچانے کی آرزو بھی رکھتے ہیں۔
برج حمل افراد بڑے ہی میٹھے افراد ثابت ہوتے ہیں اور اسکے ساتھ ہی بہت زیادہ کڑوے بھی ہوسکتے ہیں۔
برج حمل افراد ہمیشہ مقابلہ کرنا پسند کرتے ہیں اور بغیر لڑے ہار نہیں مانتے ہیں۔
برج حمل افراد بڑا ہی نازک دل رکھے ہوتے ہیں اسی لئے انکے ساتھ کوئی کھیل کھیلنا اچھا نہیں رہتا ہے۔
برج حمل والے افراد سے انتظار بالکل بھی نہیں ہوتا ہے۔
ایسے افراد اپنی خوشی کا اظہار بڑے پیمانے پر ہی کرنا چاہتے ہیں۔
یہ افرادیکسانیت سے تھکاوٹ محسوس کرنا شروع کردیتے ہیں۔
ایسے افراد اپنے غم و غصہ کو چھپانے کا ہنر نہیں جانتے ہیں۔
برج حمل جیسے افراد اردگرد موجود لوگوں سے جلد ہی متاثر ہوجاتے ہیں۔
پیار و محبت اور تعلقات
اس برج کے افراد جلد ہی کسی کی جانب بھی متوجہ ہوسکتے ہیں۔انکے اندر پیار و محبت کا بہت زیادہ جذبہ پایا جاتا ہے ۔ایک بار جب کوئی انکی آنکھوں کا تارا بن جائے تو پھر یہ دل و جان سے ہی ان پر فدا ہوجاتے ہیں۔انکے اندر اپنے تعلقات کو آگے بڑھانے کا جذبہ کچھ زیادہ ہی ہوتا ہے ۔یہ اپنے ہر قسم کے تعلقات کو مضبوط ،پائیدار اور طویل عرصے تک لے جانا چاہتے ہیں۔
دوستوں اور خاندان کے افراد کے ساتھ انکا رویہ
برج حمل والے افراد پنے دوستوں اور خاندان کے افراد کا خیال رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ان کیلئے انکے دوست و احباب اور خاندان کے افراد بہت زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔یہ اپنی دوستی کو طویل المدتی بنانے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔
کیرئیر اور روپیہ پیسہ
برج حمل والے افراد اپنے کیرئیر کو روشن ہی دیکھنا چاہتے ہیں۔ایسے لوگ مستقل مزاجی کے ساتھ ہی آگے بڑھتے ہیں اور اپنی جانب سے بہترین حکمت عملی اپنانا چاہتے ہیں۔اپنے کیرئیر اور مستقبل میں دوسرے لوگوں کی مداخلت بالکل بھی پسند نہیں کرتے ہیں۔ہر قسم کی خراب صورتحال کا کوئی نہ کوئی ممکنہ حل نکالنا چاہتے ہیں۔ایسے افراد اپنے برے دنوں کے لئے بھی کچھ نہ کچھ سنبھال کر رکھنے کے عادی ہوتے ہیں۔یہ اپنے ایجنڈے کے مطابق ہی آگے بڑھنا پسند کرتے ہیں۔یہ اپنے کیرئیر میں ہمیشہ شاندار انتخاب کے ہی عادی ہوتے ہیں۔برج حمل کے افراد کو اپنے پیسے کا سوچ سمجھ کر ہی استعمال کرنے کی ضرورت ہے فضول خرچی سے انہیں پرہیز کرنا چاہئے ۔
برج حمل افراد اور خودمختاری
برج حمل شخصیات اکثر و بیشتر خودمختار ثابت ہوئے ہیں۔اپنے اوپر کسی کی بھی پابندی پسند نہیں کرتے ہیں۔یہ اپنا راستہ اپنی منزل کا انتخاب خود ہی کرنا پسند کرتے ہیں۔کیونکہ برج حمل کی شخصیات دوسروں کی زندگی میں بھی ایک جوش بھر سکتے ہیں اسی لئے دوسرے افراد انکی رہنمائی میں ہی آگے بڑھنا پسند کرتے ہیں۔
برج حمل افراد اور دوستی
برج حمل رکھنے والے افراد بہترین دوست ثابت ہوتے ہیں۔وہ ہمیشہ اپنے دوستوں کے فائدے کیلئے ہی سوچتے رہتے ہیں اور انکی دیکھ بھال کرنا اور حفاظت کرنا بھی خوب جانتے ہیں۔اپنے دوستوں کے اندر قدرتی مثبت پن پیدا کرنا چاہتے ہیں اور وقتاً فوقتاً انکی حوصلہ افزائی بھی کرتے رہتے ہیں۔وقت پڑنے پر اپنے دوستوں کیلئے لڑنے جھگڑنے سے بھی گریز نہیں کرتے ہیں۔
برج حمل اور کاروبار
برج حمل والے افراد چست وتوانا واقع ہوئے ہیں۔اگر انکے سامنے کسی بھی نئے کاروبار کا خیال آجائے تو وہ فوراََ ہی اس پر عمل درآمد کا سوچتے ہیں۔ایسے افراد اپنے خواب اور اپنے مقاصد کی خوب پیروی کرتے ہیں۔اگر انکو کسی بھی کاروبار سے کامیابی کے ملنے کاجلد امکان نہ ہو تو یہ فوری طورپر اس کاروبار کو چھوڑ دیں گے ۔اکثر و بیشتر برج حمل والے افراد اپنے کام کو درمیان میں ہی چھوڑنے کی وجہ سے مشہور ہوتے ہیں۔انکے اندر کم ہی صبر و تحمل پایاجاتا ہے ۔جس منصوبے میں انکو زیادہ جدت محسوس نہ ہو وہ اسکو چھوڑ کرکچھ اور نیا شروع کرنے کی جانب مائل ہوجاتے ہیں۔
برج حمل افراد کا مزاج
آزادی ہی انکی کامیابی کی دلیل ہوتی ہے ۔برج حمل والے افراد بالکل بھی دوسرے لوگوں کا حکم ماننا پسند نہیں کرتے ہیں اور اپنے ہی ماحول سے لطف واندوز ہونا چاہتے ہیں۔یہ بچگانہ سوچ کے حامل افراد ہوتے ہیں جو اپنے موڈ کے مطابق ہی سوچتے ہیں۔یہ جلد غصے میں بھی آجاتے ہیں۔ایسے لوگ اپنی ذات میں ہی رہنا چاہتے ہیں اور دوسروں کی جانب کم ہی توجہ دیتے ہیں۔دوسرے لوگ انہیں جلد مشتعل کرسکتے ہیں
برج حمل والی خواتین
برج حمل والی خواتین کچھ زیادہ ہی جذباتی واقع ہوئی ہیں لیکن اسکے ساتھ ہی یہ ہمیشہ سچ بولنا اور سننا پسند کرتی ہیں۔انکو جھوٹ سے نفرت ہوتی ہے اور اسکے ساتھ ہی یہ کردار کی بھی اعلی ثابت ہوتی ہیں۔ برج حمل کی خواتین عام طورپر ذہین ثابت ہوئی ہیں اور ان میں انتظامی خوبیاں کوٹ کوٹ کر بھری ہوتی ہیں۔ان خواتین کو مرد کا دل اپنی جانب موڑ لینے میں ملکہ حاصل ہوتا ہے ۔ برج حمل کی خواتین کی مردوں کے ساتھ ہونے والی ملاقاتیں جوش و خروش سے خالی بالکل بھی نہیں ہوتی ہیں۔یہ بہت ہی گرم خون واقع ہوئی ہیں اور یہ زبردستی کرنا بھی جانتی ہیں،اسی لئے یہ اپنے جذبات سے بہتر طورپر نمٹ بھی سکتی ہیں۔برج حمل والی خواتین اکثر و بیشتر خود مختار مرد پسند کرتی ہیں اور یہ خود بھی آزادی پسند ہوتی ہیں۔انکے تعلقات کا سب سے اہم حصہ شروع کا ہی ہوتا ہے ۔یہ ہمیشہ طویل المدتی تعلقات سے لطف اندوز ہوتی ہیں اور اپنے ساتھی کے ساتھ ہر چیز کا اشتراک کرنا پسند کرتی ہیں۔اگر یہ اپنا رومانوی ساتھی نہیں رکھتیں تو انکا ایک بہترین دوست ضرور ہوتا ہے ۔انکو پیار اور جوش و جذبہ کی بہت زیادہ ضرورت محسوس ہوتی ہے ۔وہ اپنے ساتھی کے ساتھ برابری کے تعلقات ہی پسند کرتی ہیں۔اپنے ساتھی کو اپنا آقا بنتے ہرگز نہیں دیکھنا چاہتی ۔برج حمل والی خواتین وفادار ثابت ہوتی ہیں اور یہ بدلے میں بھی وفا ہی چاہتی ہیں۔
ایک طرف تو ایسی خواتین کے اندر پیار و محبت کے شدید جذبات موجود ہوتے ہیں لیکن دوسری جانب ہی یہ خواتین شرافت اور پاکیزگی کا بھی مجسمہ ہوتی ہیں۔ برج حمل والی خواتین میں اس وقت حاسدانہ جذبات بھی محسوس کیے جاسکتے ہیں جب وہ ایک مرد سے توجہ چارہی ہوں مگر انکو وہ توجہ نہ مل رہی ہو ۔ایسی خواتین ہمیشہ اپنے مرد ساتھی کی ہمت بڑھاتی ہیں اور انکو طاقت بھی مہیا کرتی ہیں۔یہ ہمیشہ ہی اپنے ساتھی کے لئے حاضر ہوتی ہیں۔برج حمل والی خوتین اپنی محبت کا انجام بہتر ہی چاہتی ہیں اسی لئے یہ زیادہ سے زیادہ اپنے ساتھی کی توجہ اور انکے پیار کی بھوکی ہوتی ہیں۔
برج حمل خواتین کیلئے احتیاطی تدابیر
یہ برج خوش قسمت لوگوں کا ہی ہوتا ہے ۔ایسی خواتین جن کا یہ برج ہوگا وہ دوسروں کی نسبت زیادہ عقل مند ثابت ہونگی ۔یہ برج جناب خدیجتہ الکبری ٰ کا بھی ہے ۔اس برج والی عورت جس جگہ بھی جائیگی جہاں بھی اسکی شادی ہوگی وہ گھر دولت اور مال سے بھر جائے گا ۔لوگ ترقی کرنا شرو ع ہوجائیں گے ۔ایسی خواتین کو غصہ جلد ہی آتا ہے اور اتنی جلد ہی انکا غصہ اتر بھی جاتا ہے ۔برج حمل والی خواتین کو اپنی ایسی ہمسائی عورتوں سے بچ کر رہنا چاہئے جن کی آنکھیں نیلی ہوں،قد چھوٹا ہو اور وہ سفید چہرے والی ہوں۔بظاہر تو وہ انکی دوست بنتی ہونگی لیکن درپردہ ان سے دشمنی نبھارہی ہونگی اور جہاں موقع ملے گا وہی پر ہی برج حمل والی خواتین کو نقصان پہنچانے سے باز نہ آئیں گی ۔اس برج کی حامل خواتین کو انکے خاندان کا جو کوئی بھی فرد نصیحت کرے اسکو چاہئے کہ انکی نصیحت پر عمل درآمد کرے ۔اس برج کی خواتین دین اور آخرت کے معاملے پر ثابت قدم ہوتی ہے اسی لئے انکو نماز کے معاملے میں سستی نہیں کرنی چاہئے۔اس برج کی عورت کو نامحرم مرد سے بالکل بھی رابطہ نہیں رکھنا چاہئے یہ تعلق اسکے لئے نقصان کا باعث بن سکتاہے ۔
سازگار دن ،لباس اور دعا
برج حمل والی خواتین کے لئے سبز رنگ لباس اورجمعرات کادن سازگار رہے گا ۔دعا جوشن الکبیر اور صغیر اپنے پاس رکھے تاکہ وہ دنیا کی بلاؤں سے محفوظ رہے۔
برج حمل والے مرد حضرات
برج حمل والے افراد کی سوچ اعلی ہوتی ہے انکا مزاج دھیمہ اور خوش مزاج ہوتا ہے ،سوچ بہت ہی عمدہ ہوتی ہے اور اعلی پائے کی فطرت کے مالک ہوتے ہیں۔ایسے افراد پیدائشی طورپر ہی دوسروں کی رہنمائی کرنے والا ذہن لیکر پیدا ہوتے ہیں اور انکی طبیعت میں رومانس کا عنصر کچھ زیادہ ہی پایا جاتاہے۔ برج حمل والے افراد میں آگے بڑھنے کی ایک لگن پائی جاتی ہے ،اسی لئے اگر کوئی بھی یہ سو چ رہاہے کہ وہ برج حمل والے افراد کے ساتھ اپنے تعلقات قائم کرلے تو اسکو پہلے اپنے اندر تیز رفتاری کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے اور جوش و جذبہ کی بھی ۔برج حمل والے افراد ہمیشہ ہی کچھ نیاکرنے کا سوچتے رہتے ہیں،اپنے تعلقات میں بھی ۔یہ نہیں کہا جاسکتاہے کہ برج حمل والے افراد ہمیشہ سے ہی قلیل المدتی تعلقات کے حامی ہوتے ہیں لیکن اکثر و بیشتر یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ یہ اپنے تعلقات کو دوسروں کے ساتھ زیادہ طول نہیں دیتے ہیں۔
یہ افراد خطرات سے ٹکرانا پسند کرتے ہیں،اگر آپ ایک خاتون ہیں تو برج حمل کے افراد کو کسی بھی خطرے سے دور چار کرکے دیکھ لیں،وہ بہتر طورپر اس خطرے سے باہر نکل آئیں گے ۔ایسے افراد بہتر طورپر چیزوں کے پیچھے جاتے ہیں اور انکو حاصل کرکے ہی دم لیتے ہیں۔برج حمل افراد ظاہری طورپر معصوم لگتے ہیں لیکن کوئی بھی عورت آسانی کے ساتھ ان سے نپٹ نہیں سکتی ہے ۔آپ ان سے آسانی کے ساتھ فائدہ بھی حاصل نہیں کرسکتے ہیں کیونکہ ایسے افراد جلد ہی غصے کا شکار ہوجاتے ہیں اور پھر واپس مڑ کر بھی نہیں دیکھتے ہیں۔ایسے لوگ اپنی پوری زندگی میں انقلاب اور تبدیلیوں کے حامل ہی نظر آتے ہیں۔برج حمل افراد اپنی بات کے سچے حد سے زیادہ جذباتی اور محبت میں حد سے بڑھنے والے ثابت ہوئے ہیں۔
برج حمل مرد حضرات کیلئے احتیاطی تدابیر
جس شخص کا یہ برج ہوگا اسے معلوم ہونا چاہئے کہ اس سے متعلقہ ستارہ کا تعلق مولائے متقیان اور وصی پیغمبر حضرت امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام سے ہے ۔چنانچہ اس برج والا آدمی بلند قد ،خوش خلق اور بڑے بخت کا مالک ہے ۔اسکے چہرے پر دائیں جانب کوئی تل یا اورکوئی نشانی موجود ہے اسکو برے کاموں سے کوئی رغبت نہیں ہے ۔ایسے شخص کو جھوٹ اور حرام کے پیسے سے دور رہنا چاہئے جس قدر حرام اسکے ہاتھ لگے گا خدشہ ہے کہ اس سے ڈبل نکل بھی جائے گا ۔ایسے شخص کو نظر بدسے نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے اسکو چاہئے کہ اپنے پاس خرد حضرت جوادؑ کا اپنے پاس رکھے تاکہ وہ بلاؤں اور دوسری آفات وغیرہ سے بچ نکلے ۔اسکی دولت کا خانہ برج ثور کا ہے اسی لئے تجارت اسکے لئے بہت ہی سازگار ہے ۔اگر کاروبار میں کوئی نقصان بھی پہنچ جائے تو توقع ہے کہ وہ جلد خود بخود پور ابھی ہوسکتا ہے ۔نماز کی ادائیگی میں اسکو سستی نہیں دکھانی چاہئے ۔برج حمل کے افراد کی زندگی کو خطرہ چودہ سال کی عمر تک تھا اگر یہ عمر گزر جائے تو پھر توقع ہے کہ وہ نوے سال کی عمر پائے گا ۔چاند کی پہلی تاریخ کو چاند دیکھ کر قرآن کی تلاوت ضرور کرے۔گائے ،بکری اور بھیڑ گھر میں رکھنا مبارک ثابت ہوگا۔ فقیروں کو صدقہ دینے میں دیر نہ کرے۔
برج حمل والے افراد کوکس طرح متاثر کیا جاسکتاہے
برج حمل والے افراد جسمانی اور ذہنی طورپر اپنی تسکین چاہتے ہیں،اکثرو بیشتر دانشورانہ موضوعات پر ہی بات چیت کرنا انکا مشغلہ ہوتا ہے اور دوستانہ طورپر بھی بحث و تکرار میں یہ جاسکتے ہیں۔یہ خطرات کو بخوشی قبول کرتے ہیں اور اپنی ذہنی نشوونماء بھی چاہتے ہیں۔یہ آزادی کے ساتھ ہی آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ایسے افراد اپنی رائے کو اپنے اندر ہی دبا کر نہیں رکھنا چاہتے اور نہ ہی کسی کا حکم سننا چاہتے ہیں۔برج حمل افراد بڑے ہی قابل ثابت ہوتے ہیں اور اپنے منصوبوں کو بہتر طورپر ہی آگے لیکر جاتے ہیں ۔یہ ہر چیز کو اپنے کنٹرول میں رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
برج حمل والے افراد کے لئے مفید پیشے
برج حمل رکھنے والے افراد آرمی اور سیاست کا پیشہ اختیار کرکے اپنا کیرئیر سنوار سکتے ہیں۔ایسے افراد،پریس رپورٹر،سرجن ،انجینئرنگ اور کھلاڑی بن کر بھی نام کما سکتے ہیں۔
برج حمل رکھنے والی اہم شخصیات
برج حمل رکھنے والی اہم شخصیات ذیل میں بیان کی جارہی ہیں ملاحظہ فرمائیں۔
سیاسی شخصیات
اگر سیاسی شخصیات میں دیکھا جائے تو برج حمل سے منسلک جو سب سے نمایاں نام ہیں ان میں جرمنی کے ایڈولف ہٹلر اور امریکہ کے سابق صدر تھامس جیفرسن شامل ہیں۔
کھلاڑی
برج حمل رکھنے والے کھلاڑیوں میں جو مشہور نام سامنے آئے ہیں ان میں ایک نام شطرنج کے عالمی چیمپیئن گرے کیسپروف کا ہے اور دوسرا نام ریسلنگ کے بے تاج بادشاہ انڈرٹیکر کا ہے۔
فنکار
برج حمل رکھنے والے مشہور فنکاروں کی فہرست میں پاکستانی فنکار محمد علی اور انڈیا کے دو فنکار اجے دیوگن اور ممتا کلکرنی کے نام آتے ہیں۔
سائنسدان
ان میں ہوائی جہاز ایجاد کرنے والے ولبر رائٹ، ڈی این اے میں ڈبل ہیلکس سٹرکچر کی دریافت سے متعلق جیمز واٹسن اور پاکستانی نیوکلئیر سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے نام شامل ہیں۔
دفع نحوست و سیارگان
ہر قسم کی نحوست پریشانی کے خاتمے کے لئے صدقہ دینا ضروری ہے اس سے معاشی ترقی اور کاروباری طورپر فائدہ پہنچنے کا زیادہ امکان ہوجاتا ہے ۔
برج حمل کیلئے صدقہ
برج حمل والے افراد سوموار کے دن میں مچھلیوں کو سمندر ،دریا یا پھر جھیل میں اجناس ڈالیں۔اسکے ساتھ ہی جمعہ کے دن کیڑے مکوڑوں کو شکر وغیرہ ڈال سکتے ہیں۔گھر پر مادہ و نر کوئل کی پرورش نیک ہے
Aries Constructive Traits:
Mars is the ruling planet of Aries. This red planet is an emblem of energy that brings energetic feelings in Aries in the form of courage, enthusiasm, and confidence. These energetic traits invoke adventurous feelings in Aries and make a dynamic personality. These are the qualities that describe the affirmative sides of Arians.
Aries Constructive Traits:
Mars is the ruling planet of Aries. This red planet is an emblem of energy that brings energetic feelings in Aries in the form of courage, enthusiasm, and confidence. These energetic traits invoke adventurous feelings in Aries and make a dynamic personality. These are the qualities that describe the affirmative sides of Arians.
Aries Destructive Traits:
The ruling of mars has also a negative impact on Aries. They are short-tempered, always take action before think, its behavior makes them Impulsive and impatient too. These are the negative qualities of Aries which cannot be considered pleasant for anyone. Being impatient a person cannot take solid decisions in his life which ultimately obstruct his opportunities.
Compatible Partners:
Aries is the first sign of the zodiac. It is ruled by the planet Mars and fire is its element. It is a symbol of energy, vitality, and enthusiasm. Aries is an embodiment of all traditional characteristics of its symbol. It is compatible with the star signs of Leo and Sagittarius. Impatient and aggressive Aries can disrupt the harmony of its relationships. But Leo’s generosity helps to develop a strong relationship with Aries. On the other hand, Sagittarius shares the same element and possesses the same qualities of Aries that are ideal for their congenial relationship.
SUITABLE CAREERS:
Aries is the sign of “unbridle energy” that can be summarized in the key phrase “I am” it is all about Aries. Aries is determined, resolute and a natural leader, for this reason, the military or law enforcement professions are suitable for them. Aries is also enthusiastic, outspoken, and aesthetic in nature which would do well in television or radio advertising or architecture campaigns.
LIKES:
Adventurous Aries like challenges and always ready to tackle them with their inbuilt intelligence.
DISLIKES:
Arians do not like to admit their failure. People’s indulgence and involvement in their affairs irritate the Arians the most.
Possible Health Concerns:
Aries possible health concerns are mostly related to head and brain. Common health issues of Arians are headaches, particularly migraines, sunstroke, neuralgia, and depression. Aries has also the problems of Indigestion and nervous disorders.