کورونا وائرس کیا ہے؟ علامات اور احتیاطی تدابیر
کورونا وائرس 1960ء میں پہلی بار متعارف ہوا۔ اب تک 13 اقسام دریافت ہوچکی ہیں جن میں سے 7 اقسام ایسی ہیں جو جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوسکتی ہیں۔ کرونا وائرس دودھ دینے والے جانوروں اور پرندوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔یہ انفلوائزا کی ایک قسم ہے جو ناک کے ذریعے پھیپھڑوں میں منتقل ہوتا ہے جس سے وائرس سے متاثر ہونے والے فرد کو سانس لینے میں تکلیف اور دشواری ہوتی ہے
کورونا کی علامات 2 سے 14دنوں کے درمیان سامنے آنے لگتی ہیں جن میں نزلہ ، زکام، کھانسی ، سر اور تیز بخار شامل ہیں ۔اس سےنمونیہ اور پھیپھڑوں میں سوجن پیدا ہوتی ہے اور سانس لینا مشکل ہوجاتا ہے ۔
کورونا وائرس سے کیسے بچا جائے:
صابن سے بار بار ہاتھ دھوتے رہیں، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وضو کرتے رہنے سے یہ مرض آپ کے قریب بھی نہیں آئے گا۔
کھانا پکانے سے قبل اور بعد میں ہاتھوں کو اچھی طرح سے دھوئیں۔
کھانا مکمل طور پر پکائیں۔
پانی ابال کر زیادہ سے زیادہ پیئں۔
سردی اور زکام کے مریضوں سے دور رہیں۔
پالتو جانوروں سے دور رہیں۔
کسی کی بھی آنکھ ، چہرے اور منہ کو مت چھوئیں۔
وائرس میں مبتلا افراد اینٹی بائیوٹک ادویات کے استعمال سے گریز کریں۔
وائرس میں مبتلا افراد کی استعمال شدہ چیزوں کو استعمال سے بچنا ضروری ہے۔
فلو وائرس میں مبتلا افراد رومال اور ماسک کا استعمال ضرور کریں۔