Khawab Main Kutta Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Kutta Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on Astrologyurdu.
خواب میں کتا دیکھن
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کتا کمینہ اور مہربان دشمن ہے اور سیاہ کتا عرب میں سے دشمن ہے اور سفید تا عجم میں سے دشمن ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ کتے نے اس کو کاٹا ہے ۔ دلیل ہے کہ دشمن سے تکلیف اٹھائے گا اور اگر دیکھے کہ اس کا کپڑا کتے کے منہ سے تھوک سے آلودہ ہو گیا ہے ۔
دلیل ہے کہ دشمن کی بات سے خستہ ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کتیے اس کا کپڑا پھ ڑا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے مال میں نقصان ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کتے کا گوشت کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ دشمن کو دفع کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کتے کو روٹی دی ہے دلیل ہے کہ اس پر روزی فراخ ہو گی ۔
اور اگر دیکھے کہ کتا اس کے نزدیک ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ دشمن اس میں لالچ کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کتے نے اس پر تکبیر کی ہے ۔ دلیل ہے کہ کمینے دشمن پر بھروسہ کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کتیا کا دودھ پیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو خوف اور دہشت پہنچے گی ۔
اور اگر دیکھے کہ کتا اس سے بھاگا ہے دلیل ہے کہ پر خطرہ دشمن ہو گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ شکاری کتا ظاہر دشمن ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ شکاری کتے کے ذریعہ شکار کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کودشمن سے جو دانشمندی کا دعوی کرتا ہے خیر پہنچے گی ۔
اور اگر دیکھے کہ شکاری کتے کا گوشت کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ وراثت پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ شکاری کتا اس سے دور ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ با منفعت دشمن سے جدا ہو گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں کتا دیکھنا چار وجہ پر ہے ۔ (۱)دشمن(۲)لالچی بادشاہ(۳)دانش مند(۴)چغل خور آدمی ۔